Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

سُن رَہاہُوں شور دُشمن کا اَب بہت دُورسے مَیں

نَجَات کا یقین اَور خُوشی مسِیح کے ساتھ تَسلّی

1
سُن رَہاہُوں شور دُشمن کا اَب بہت دُورسے مَیں
پھنس گئے ہیں ہاتھ میں گناہ یہ میں جانتا ہُوں
مُجھے ہر دم زمینی خَوف شَک پُکارتے ہیں
بُلند زمین کو مَیں نہ چھوڑوں گا
 
رَہتا ہُوں مَیں پہاڑ پر شِفَاف آسمان کے تلے
پِیتا ہُوں چَشمہ سے جو رَہتا جاری سَدا
ہاں مَیں کھاتا ہُوں وہ مَن جس کی ہے فراہمی بِاافراط
اَب بُلند زمین مَیں رَہُوں گا
2
دُنیا کے مُقَابل اُٹھا ہے اَب تَک کا طُوفان
اَولادِ آدم کو ہُوا سَامنا دُشمن کا
خُدا کے کَلام کا قَلعہ ہے میری پَناہ گاہ
بُلند زمین تک وہ نہ پُہنچے گا
3
طُوفانی آندھی ہَو خَواہ مَیں ہر گزنہ ڈروں گا
مَیں محفُوظ ہُوں یہاں سَر پہ ہاتھ ہے خُدا کا
یاں سُورج ہے ہر دَم رَوشن
نَہ ہے خطرہ کوئی بُلند زمین ہے میری پَناہ گَاہ
4
خُدا کے کام دیکھ کر مَیں کھو جاتا خیالوں میں
سُنتا آواز مُبارک پیشتر سے مَنصُوبہ
رُوح میں ہے میرا مَسکن جانتا ہُوں کامِل نَجات
مَیں بُلند زمین میں اَب ٹھہروں گا

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.