Skip to content
hymnal.net
hymnal.net
My Songs

دیکھتے رہتے فِرِشتے چِہرہ اُس کا

آرزو مسیح کے دُکھوں رَفاقَت کے لِئے

 
نہ اُس کی خاطِر اَذِیَّت
نہ ہی اُس کی خاطِر آزمائش کوئی
نہ چِھینے گا خُوشی کوئی
نہ چِھینے گا خُوشی کوئی
1
دیکھتے رہتے فِرِشتے چِہرہ اُس کا
جانتے نہ فضل پیار اُس کا
جانتے مُقدّسین بے حد پیار اُس کا
دیکھا نہ اِک بار بھی چہرہ
دیکھیں گے مُقدّسین جلد ہی جَلوہ
اَور شامِل ہَوں گے فضل میں
مریم نے دیکھے اُس کے بہتے آنسُو
جانتی ہے دِل میں کَرب اُس کا
جانتی ہے دِل میں کَرب اُس کا
2
دیکھیں گے خُداوند کو ہم رُوبرو
ہر اِک اُس کو پہچانے گا
اَب ٹُوٹا دِل پاتا شِفا چُھونے سے
اُس دِن یہ نہ اِحساس ہَو گا
کرے گی مُسلسل سِتائش زُباں
نہ آنسُو نہ پُرزور دُعا
نہ تَکلیف ہی اِطمینان کا پیش خیمہ
نہ اِمتحان سے بَھروسا
نہ اِمتحان سے بَھروسا
3
جَلال میں بڑھیں اُس دن مِلے گا تاج
نہ صلیب اُٹھائیں گے ہم
اُس کے دُکھوں میں رَفاقَت ہماری
بس ہَوں گے آج ہی شریک ہم
تب ہَوں گے آرام میں نہ ہَو گی تھکن
4
اُس کی خاطِر دُکھ کے مواقع ہیں کم
کہ ہَوں ٹھٹھے شرمندگی
مُبارک مواقع جلد بِیت جائیں گے
مُشکِل بانٹے گا ہماری
سب تَنہائی غلط فہمی ملامت
دُکھ نہ رہے گا، نہ نفرت
پاتا ہُوں بَرکت مَیں اَب اُن کے طُفیل
پاتا ہُوں تُجھ میں یگانگت
پاتا ہُوں تُجھ میں یگانگت
5
ہے آرزُو کہ دیکھوں مَیں چِہرہ تیرا
تُجھ سے مِلنا ہے بے خُودی
چاہتا نہیں مَیں آزمائش سے بچنا
ہیں یہ پَل نایاب اَور شیریں
کر مُجھ پہ رَحمت اَپنی، تُو شفقت سے
میری زِندگی تیرے لِئے
مُبادا وہ دِن ہَو اُمّید خادِم کی
اَور پَچھتاوا ہَو ماضی کا
اَور پَچھتاوا ہَو ماضی کا

Delete Comment

Delete this comment? This cannot be undone.