1
دُنیا کو پا لُوں یِسُوع کو کھو دُوں
ہَو گی پھر کِس کام کی یہ زِندگی
کیا دِل پائے گا دِل کو چَین آرام
اِن چیزوں سے جو ہیں فانی
دُنیا کو پا لُوں یِسُوع کو کھو دُوں
کیا فائدہ پھر زِندگی بَھر کا
کہاں یہ ساری زمینی خُوشیاں
کہاں یِسُوع سے مَعمُور لمحہ
ہَو گی پھر کِس کام کی یہ زِندگی
کیا دِل پائے گا دِل کو چَین آرام
اِن چیزوں سے جو ہیں فانی
دُنیا کو پا لُوں یِسُوع کو کھو دُوں
کیا فائدہ پھر زِندگی بَھر کا
کہاں یہ ساری زمینی خُوشیاں
کہاں یِسُوع سے مَعمُور لمحہ
2
میرے پاس دَولت اَور پیار ہَو بَھر پُور
اِک مُقَدَّس نام بعید قریب
نہ کوئی اُمِید نہ ہی کِنارا
طُوفاں میں کَشتی کو نہ نَصیب
دُنیا کو پا لُوں یِسُوع کو کھو دُوں
میرے لِئے جو مصلُوب ہُوا
کیا دُنیا کو پھر مِل جاتی پَناہ
کیا مَیں بھی دُکھ میں فرار ہَوتا
اِک مُقَدَّس نام بعید قریب
نہ کوئی اُمِید نہ ہی کِنارا
طُوفاں میں کَشتی کو نہ نَصیب
دُنیا کو پا لُوں یِسُوع کو کھو دُوں
میرے لِئے جو مصلُوب ہُوا
کیا دُنیا کو پھر مِل جاتی پَناہ
کیا مَیں بھی دُکھ میں فرار ہَوتا
3
کیسا خالی پَن! منجی بِنا
زمین پہ ہیں گُناہ اَور اَلَم
ہے یہ اَبدیت اَندھیری اُس بِن
فقط رات اَور آنسو اَور ماتم
پھر کیوں منجی بِنا مَیں جیُوں
جب مَوت آئے گی کیسی ہَو گی
اُس بِن مَوت کی وادی کی تاریکی
اَور اُس کے بِن وہ زِندگی اَبدی
زمین پہ ہیں گُناہ اَور اَلَم
ہے یہ اَبدیت اَندھیری اُس بِن
فقط رات اَور آنسو اَور ماتم
پھر کیوں منجی بِنا مَیں جیُوں
جب مَوت آئے گی کیسی ہَو گی
اُس بِن مَوت کی وادی کی تاریکی
اَور اُس کے بِن وہ زِندگی اَبدی
4
سب کُچھ پانے کی زِندگی یِسُوع میں
مرہم ٹُوٹے دِل کے زَخموں کا
بخش دیتا گُناہ ہَو کِتنا بڑا
ہر دُکھ کو مَحسُوس ہے وہ کرتا
میرے پاس یِسُوع گر ہَو بَس یِسُوع
اَور دُنیا کی کوئی چیز نہ ہَو
پھر یِسُوع میں سَب کُچھ ہَوتا میرا
پُورا کرتا ہر ضَرُورت کو
مرہم ٹُوٹے دِل کے زَخموں کا
بخش دیتا گُناہ ہَو کِتنا بڑا
ہر دُکھ کو مَحسُوس ہے وہ کرتا
میرے پاس یِسُوع گر ہَو بَس یِسُوع
اَور دُنیا کی کوئی چیز نہ ہَو
پھر یِسُوع میں سَب کُچھ ہَوتا میرا
پُورا کرتا ہر ضَرُورت کو