跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

جب سے تُو گیا ہے کوہِ زیتُون سے

جَلَال کی اُمّید خُواہِش اَور دُعا

1
جب سے تُو گیا ہے کوہِ زیتُون سے
آمد میں ہے اَب کیُوں تاخیر تیری
برسوں سے تیری آمد کے مُنتظِر
دُعائیں سُنتا نہیں ہماری
 
تُو اَب آ
تیرے آنے کی آرزُو
دِل سے چاہتے ہیں تُو واپس آجائے
اَے کاش جلد آجائے تُو
2
خُداوند جب سے تُو آسمان پہ گیا
ہر شَے ہے یہاں بے رس بے مزہ
ہم اکثر دُعامیں اَور جاگتے ہُوئے
ہر کَروٹ بَھرتے تیرے لِئے آہ
3
مَناظِر حسین ہیں کب مِلے گا تُو
دِلکش بہت ہیں یہ پھول اَور پِرند
ہیں خُوش نُما سب پر دِل ہے بے قرار
مَیں ہُوں حسیں چِہرے کا آرزُومند
4
کرتے ہیں بے صبری سے ہم اِنتظار
جانتے نہیں کہ اَب دیر ہے کتنی
ہر اِک روز سُورج کے طُلُوع تا غروب
ہر دم تَوقع تیرے جَلوے کی
5
جہاں بھی ہَو بارِش یا آندھی طُوفان
جہاں بھی ہَوتا ہے مَد و جَذر
ہَوتے ہیں پُر اُمِید کہ تُو آگیا
ہَوتے مایُوس جب نہ آتا نظر
6
تُونے یہ وعدہ گر نہ کیا ہَوتا
بے دِل ہَوتے خِدمَت سے کَتراتے
چاہتا ہے تُو ہم تیرے ہَوں مُنتظِر
جِئیں اَور کام کریں تیرے لِئے
7
یاد کر ہمارے طویل اِنتظار کو
جانے سے پہلے جو وعدہ کیا
اُمِید کرتے ہیں کرتے ہی رہیں گے
کہ تُو آئے گا پر آج نہ آسکتا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。