1
یِسُوع جلد آتا ہے دِن آیا نزدیک
سُنتے ہیں ہم آواز آمد کی
جاگتے رہیں ہم اَور ہمیشہ تیّار
کریں اُس ساتھ آسمان پر خُوشی
سُنتے ہیں ہم آواز آمد کی
جاگتے رہیں ہم اَور ہمیشہ تیّار
کریں اُس ساتھ آسمان پر خُوشی
جَلَال جَلَال آتا ہے مسیح
جَلَال جَلَال ہَو گی بادشاہی
جَلَالی بدن میں ساتھ خُداوند کے
خُوشی سے کریں ثَنا اُس کی
جَلَال جَلَال ہَو گی بادشاہی
جَلَالی بدن میں ساتھ خُداوند کے
خُوشی سے کریں ثَنا اُس کی
2
یِسُوع جلد آتا ہے صُبح کا تارا
رات گہری ہَے پَو پھٹنے والی
اِس جہاں کے ہمشکل ہم نہیں بنتے
ٹَل جاتی گھڑی آزمائش کی
رات گہری ہَے پَو پھٹنے والی
اِس جہاں کے ہمشکل ہم نہیں بنتے
ٹَل جاتی گھڑی آزمائش کی
3
یِسُوع جلد آتا ہے دینے کو اِنعام
دے گا تاج وَہ اَپنے مَحبُوب کو
جاگتے رہیں ہم دُنیاداری چھوڑیں
پیار اَور خِدمَت کریں بوجھ باُنٹیں
دے گا تاج وَہ اَپنے مَحبُوب کو
جاگتے رہیں ہم دُنیاداری چھوڑیں
پیار اَور خِدمَت کریں بوجھ باُنٹیں
4
یِسُوع جلد آتا ہے اُس کی بادشاہی
شَیطان اَور دُنیا بندھ جائیں گے
جنگ لازِم دُشمن پہ غالِب آنے کو
تَخت میں کرے گا شامِل ہم کو
شَیطان اَور دُنیا بندھ جائیں گے
جنگ لازِم دُشمن پہ غالِب آنے کو
تَخت میں کرے گا شامِل ہم کو