1
مَضبُوط قَلعَہ اَپنا خُدا
قَائم ہَے شہر پَنَاہ
سَیلاب میں ہَے وَہ ناخُدا
زور سے جو ہَے اُمڈ تا
وَہ دُشمن پُرانا
دُکھ دینے کو ڈُھونڈ تا
مَکّار بُہت بڑا
نَفرت سے مُسَلّح
زمین پر نَہ اُس جیسا
قَائم ہَے شہر پَنَاہ
سَیلاب میں ہَے وَہ ناخُدا
زور سے جو ہَے اُمڈ تا
وَہ دُشمن پُرانا
دُکھ دینے کو ڈُھونڈ تا
مَکّار بُہت بڑا
نَفرت سے مُسَلّح
زمین پر نَہ اُس جیسا
2
اَپنی طاقت پر بَھروسا
ہَے سَاری محنت بے سُود
نَہ ہَو مَضبُوط گر سہَارا
خُدا کو جو ہَو مَقصُود
وَہ کَون پُو چھو بَھلا
یَہ ہَے مسیح اَپنا
لَشکروں کا خُدا
یَکساں ہَے وَہ سَدا
وَہ ہی ہَو گا فتح مند
ہَے سَاری محنت بے سُود
نَہ ہَو مَضبُوط گر سہَارا
خُدا کو جو ہَو مَقصُود
وَہ کَون پُو چھو بَھلا
یَہ ہَے مسیح اَپنا
لَشکروں کا خُدا
یَکساں ہَے وَہ سَدا
وَہ ہی ہَو گا فتح مند
3
یَہ دُنیا بدی کا گَھر ہَے
بربادی سے ڈراتی
ڈَرتے نہیں سَاتھ خُدا ہَے
حَق ہَے فتح ہَماری
اِبلیس کی ہَیبت سے
کُچھ خَوف نَہ ہم کھاتے
نَہ قَبر کی پَرواہ
نزدیک اَیک اَنجام اُس کا
وَہ جلد ہی گر جائے گا
بربادی سے ڈراتی
ڈَرتے نہیں سَاتھ خُدا ہَے
حَق ہَے فتح ہَماری
اِبلیس کی ہَیبت سے
کُچھ خَوف نَہ ہم کھاتے
نَہ قَبر کی پَرواہ
نزدیک اَیک اَنجام اُس کا
وَہ جلد ہی گر جائے گا
4
بَالا کلام ہر طاقت سے
نہیں کُچھ وَاسطَہ اُن سے
وَارِث ہیں رُوح اَور برکت کے
اُس کی معرفت ہیں جو
مال اَور رِشتے چھوڑو
اَور فَانی زِندگی کو
مار سکتے دِن کو
خُدا کی سَچّائی
بَادشاہی اَبدُالآباد
نہیں کُچھ وَاسطَہ اُن سے
وَارِث ہیں رُوح اَور برکت کے
اُس کی معرفت ہیں جو
مال اَور رِشتے چھوڑو
اَور فَانی زِندگی کو
مار سکتے دِن کو
خُدا کی سَچّائی
بَادشاہی اَبدُالآباد