跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

شَیطان کو بَس ہَے نَہ میری

رُوحانی جنگ فرمان بر داری کے ساتھ

1
شَیطان کو بَس ہَے نَہ میری
بَاپ کے لئے ہاں میری
اُس کے مَنصُوبَے اَور فیصلے
ہَو جائیں سبھی پُورے
جب حکموں کو تیرے مانُوں
مُجھ کو اِختیار تُو دے دے
اَزلی نِظام پُورا ہُوا
رُوح کے باعث طاقت سے
2
شَیطان کو بَس ہَے نَہ میری
بَاپ کے لئے ہاں میری
اَزل سے ہَے میرا اِمزاج
رَحمت بَرکت ہَو تیری
تیرے پیچھے جب مَیں چَلُوں
شَیطان روکے رَاہ میری
تیری بات پر کان لگاوُں
مُجھ پر ہَو رَحمت تیری
3
شَیطان کو بَس ہَے نَہ میری
بَاپ کے لئے ہاں میری
تیری باتیں مانُوں دِل سے
مُشکِل بڑی ہَو کِتنی
کہ خُدا مُجھ کو سنبھالے
ساتھ اُس کے جب مَیں بڑھُوں
حائل ہَو گی نَہ آزمائش
پیچھے ہر گز نَہ ہَٹُوں

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。