1
تُو خُدا کی صُورَت زِندہ کَلام
حامِل خُدا کے لکھے کَلام کا
تُجھ میں مِلا خُدا معمُوری بھی
تُجھ کو کَلام میں ہم نے ہے سنا
حامِل خُدا کے لکھے کَلام کا
تُجھ میں مِلا خُدا معمُوری بھی
تُجھ کو کَلام میں ہم نے ہے سنا
2
تُجھ بِن کسی نے نہ دیکھا خُدا
نہ کِتاب مُقَدّس بِن دیکھا
ظاہِر خُدا ہے تُجھ سے اِنسان پر
مُجھ پر کَلام میں تُو ظاہِر ہُوا
نہ کِتاب مُقَدّس بِن دیکھا
ظاہِر خُدا ہے تُجھ سے اِنسان پر
مُجھ پر کَلام میں تُو ظاہِر ہُوا
3
تُو ہے خُدا کا کامِل تجَسّم
صحیفے تیرا پُر تَو حَقیقی
تُجھ سے سَمجھتے خُدا کی شبِیہ
جانتے کَلام سے حقیقت تیری
صحیفے تیرا پُر تَو حَقیقی
تُجھ سے سَمجھتے خُدا کی شبِیہ
جانتے کَلام سے حقیقت تیری
4
زِندگی بخش رُوح تُو اَور یہ کَلام بھی
اَب کَلام میں رُوح القُدس بھی تُو ہے
جب چُھوتا ہُوں کَلام کو پاک رُوح میں
بخشا اِلہی معمُوری تُو ہے
اَب کَلام میں رُوح القُدس بھی تُو ہے
جب چُھوتا ہُوں کَلام کو پاک رُوح میں
بخشا اِلہی معمُوری تُو ہے
5
مِلتی خُدا کی رَفاقَت تُجھ میں
کرتی ہے سیر مُجھے کِتاب تیری
پڑھتا کَلام کر تا رَب سے دُعا
پُوری ہَوتی ہے ضرورت میری
کرتی ہے سیر مُجھے کِتاب تیری
پڑھتا کَلام کر تا رَب سے دُعا
پُوری ہَوتی ہے ضرورت میری
6
کام لینا رُوح سے خُداوند سیکھا
پڑھُوں کَلام تیرا تُجھ سے ملُوں
تُو زِندہ کَلام مُقَدّس کِتاب
ایک ہی یہ مَن میں روز کھاتا رَہُوں
پڑھُوں کَلام تیرا تُجھ سے ملُوں
تُو زِندہ کَلام مُقَدّس کِتاب
ایک ہی یہ مَن میں روز کھاتا رَہُوں