跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

"مَیں ہُوں" خُداوند تیرا نام

خُداوند کی تعریف اُس کا نام

1
"مَیں ہُوں" خُداوند تیرا نام
قیمتی بَھرپُور اَور مَعمُور نام
شَامِل کُل وَفَادار نام
اَورنہ کُچھ چاہیے
2
تُو ہے بیٹا ہے بَاپ تُجھ میں
رہتا رُوح کی مانِند مُجھ میں
تیری دَولت جو ہے اِس میں
کریں تَجربَہ
3
تُو ہے ہیَیکل مَسکن خُدا کا
تُو مظہر بَاپ کی زِندگی کا
بَاعِث بے پَنَاہ خُوشی کا
دیکھتے رُوبرُو
4
تُو ہے بِرّہ تُو ہے دُولہا
دُلہن کی خَاطِر دُکھ سہا
ہَوا گھائِل مَصلُوب ہُوا
ہم پَائیں آرَام
5
تُو ہے حِکمَت تُو ہے رَستہ
دِن بَھر زِندگی کا مَنصُوبَہ
کر تا ہر روز فَضل عَطا
رَاہ پر چَلنے کا
6
خَالِص اَور رَاست اَور پَاک ہے تُو
خُدا ساتھ دِل پَسند ہے تُو
ہم کو زِندگی دیتا ہے تُو
اَور ہم آہَنگی
7
تُو ہے زِندگی تُو ہے رَوشنی
مَوت کی دُور کر دی تَارِیکی
زِندہ ہُوا بصیرت دی
اَب ہیں ہم آزاد
8
تُو جی اُٹھنے پہ قَادِر ہے
تُو پَاتال پہ بھی غَالِب ہے
طَاقَت پاتے ہم ہیں تُجھ سے
تا ہَوں حُکمَران
9
زِندہ پَانی زِندہ خُوراک
تُو جو کہ ہے ہُوا قُربَان
کُل ضَرُورت کا ہے سَامَاں
اَب تُو ہے غِذا
10
تُو چَرواہا تُو طبیب ہے
تُو نے بیماری دُور کی ہے
آرام حافِظ رَہنُما ہے
رکھتا تُو خیال
11
تُو کَاہِن بَادشَاہ ہے کَامِل
رَبّ کی حُضُوری کا حَامِل
ہم ہیں اِختیار میں شَامِل
کیا اعلیٰ رُتبہ
12
تُو اُمّید ہے اَور رِہائی
فِطرَت بدلے گی پُرانی
بدِل کے صُورَت تُجھ جیسی
تیرے ہَوں مظہر
13
تُو خُوشی اَمن اَور جَلَال ہے
زِندگی چٹان حَق فَضل ہے
مکان پہَاڑ سُورج ڈھال ہے
بیان سے بَاہر
14
تُو اَبَدی ہے لامحدود ہے
کَامِل مَعمُور مُستَعِد ہے
حَاجت رِوَائی بَھرپُور ہے
اَور ہم سے جَاری

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。