跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

ہے بَھلا یِسُوع ساتھ چَلنا

مسیح کا تَجرِبَہ اُس کے ساتھ چَلنا

1
ہے بَھلا یِسُوع ساتھ چَلنا
روزبروز قدم قدم
ہر نَقشِ قدم پر چَلنا
رَستہ بَھر وہ ہم قدم
 
ہر قدم ہر قدم
یِسُوع ساتھ مَیں چُلوں
ہر اِک دِن ہر رَاہ پر
قَدم ساتھ مِلاوُں
2
ہے مَحفُوظ یِسُوع ساتھ چَلنا
جُھک کر اُس کے کاندھے پر
اُس کے ساتھ چَلتے رہنا
دُکھ نُقصان کا نہ خَطر
3
یِسُوع کے ساتھ قدم قدم
وقت بوقت لحہ لحہ
پَر نہیں جو اُڑ سکُوں مَیں
قدم قدم مَیں چڑھتا
4
رَستہ بَھر یِسُوع ساتھ چَلوں
دُھوپ ہَو یا ہَو تاریکی
خُون کا نِشان ہے لے چَلتا
باغ تک اَور تُربَت تک بھی
5
لمحہ بَھر یاں ساتھ یِسُوع کا
وقت وہ بھی جلد آئے گا
رات کے بعد پھر ہَو گی صُبح
دُکھ نغمہ بن جائے گا
6
پھر جو یِسُوع کے سنگ چَلتے
ہَوں گے سفید لِباس میں
بَدلے گا خُوشی کو غم میں
تاریکی کو رَوشنی میں
7
یِسُوع رکھ مُجھے قریب تَر
روزبروز قدم قدم
چَلُوں ہر نَقشِ قدم پر
رَستہ بَھر وہ ہم قدم

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。