跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

نیچے وادی میں مُنّجی ساتھ جاوں گا

مَخصُوصِیت خُداوند کے پیچھے چَلنا

1
نیچے وادی میں مُنّجی ساتھ جاوں گا
کِھلتے جہاں پُھول اَور میٹھا پانی بہتا
جہاں پہ لے جائے گا مَیں پیچھے چَلُوں گا
چَلتا جاوں گا جب تک تاج پاوں گا
 
پیچھے پیچھے یِسُوع کے چَلُوں گا
ہر جگہ مَیں پیچھے پیچھے چَلُوں گا
پیچھے پیچھے یِسُوع کے چَلُوں گا
جہاں پہ لے جائے پیچھے چَلُوں گا
2
نیچے وادی میں مُنّجی ساتھ جاوں گا
طُوفاں جہاں ہیں اَور تاریک پانی بہتا
ہاتھوں میں جب ہاتھ ہے اُس کا تو یہ ڈر کیسا
خَوف نہیں ہے کوئی پاس یِسُوع میرا
3
نیچے وادی ہَو یا ہَو پہاڑ کی چوٹی
میرا دِل یِسُوع کے ساتھ قائم ہے رہتا
لے جاتا بچا کے مُجھے اَپنی راہوں میں
مَنزِل پہ جہاں اَبدی آرام مِلتا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。