1
جب فِطری اِنسان ہَو تا ہُوں
خُود کو قَوِیّ سمجھتا ہُوں
اَپنی جانچ نہ کر سکتا ہُوں
کہ ہُوں کمزور
خُود کو قَوِیّ سمجھتا ہُوں
اَپنی جانچ نہ کر سکتا ہُوں
کہ ہُوں کمزور
2
جب ہَوتی زِندگی دُنیاوی
نہ جانتا مَیں اَپنی خامی
باعثِ فخر کامیابی
بڑھتا جاتا
نہ جانتا مَیں اَپنی خامی
باعثِ فخر کامیابی
بڑھتا جاتا
3
جب ہَوتی ہر سُو تاریکی
بے بیاں حالت ظاہِری
سوچتا اَپنا رُتبہ عالی
خواب سُہانے
بے بیاں حالت ظاہِری
سوچتا اَپنا رُتبہ عالی
خواب سُہانے
4
جب تیرے پاس مَیں آجاتا
اَپنا نُور تُو دِکھلاتا
مَیں خُود کو اُس مِیں دیکھ پاتا
عَیَاں ہَوتا
اَپنا نُور تُو دِکھلاتا
مَیں خُود کو اُس مِیں دیکھ پاتا
عَیَاں ہَوتا
5
چِیر دیتیں تیز کرنیں تیری
طاقَت زائِل ہَوتی میری
اَنا خاک مِیں مِلتی میری
مَیں جُھک جاتا
طاقَت زائِل ہَوتی میری
اَنا خاک مِیں مِلتی میری
مَیں جُھک جاتا
6
غُرور ہے بیوقُوف اَندھا
میری جان جِس سے پیوستہ
تاریک دِل سے مِیں آئسُودَہ
جاری رہتا
میری جان جِس سے پیوستہ
تاریک دِل سے مِیں آئسُودَہ
جاری رہتا
7
بے کار غُرور کے دعوے ہیں
مَفلُوج یہ اَعضَا سارے ہیں
شرمندگی اَور پچھتاوے ہیں
کیا ہَو دُعا
مَفلُوج یہ اَعضَا سارے ہیں
شرمندگی اَور پچھتاوے ہیں
کیا ہَو دُعا
8
لہَو بچاتا سزا سے
زِندگی بچاتی قہر سے
اَور ہے کثافت غُربَت سے
جو کہ مَیں ہُوں
زِندگی بچاتی قہر سے
اَور ہے کثافت غُربَت سے
جو کہ مَیں ہُوں
9
اِیمان نہیں کیا ہَو دُعا
مَیں تُو ہُوں مُتَلاشی تیرا
بناَئے گا دِل کو نیا
کر رَحمت تُو
مَیں تُو ہُوں مُتَلاشی تیرا
بناَئے گا دِل کو نیا
کر رَحمت تُو