1
صعُود مسیح مُنّجی کا
دُور آسمانوں پر ہُوا
سَر پہ عِزّت جَلَال کا تَاج
پِیَار میں دیتا ہے خُدا
سب چیزوں پہ حَاکم ٹھہرا
تا حاکمیت ثَابِت ہَو
دُور آسمانوں پر ہُوا
سَر پہ عِزّت جَلَال کا تَاج
پِیَار میں دیتا ہے خُدا
سب چیزوں پہ حَاکم ٹھہرا
تا حاکمیت ثَابِت ہَو
2
ہے پَاک رُوح نَازِل ہُوا
کلیسیا پر رُوح ہے اُنڈیلا
طَاقَت پَائیں سب اَعضَا
آسمان پہ یِسُوع بَادشَاہ کو
کرتی ہے سَجدہ کلیسیا
کلیسیا پر رُوح ہے اُنڈیلا
طَاقَت پَائیں سب اَعضَا
آسمان پہ یِسُوع بَادشَاہ کو
کرتی ہے سَجدہ کلیسیا
3
مُجسّم ہَو کے یِسُوع میں
انساں سے مِلا خُدا
اُس کے مرنے جی اُٹھنے سے
خُدا میں اِنسان لایا
خُدا اِنسان باہم مِلے
اَور بالکل یک جان ہُوئے
انساں سے مِلا خُدا
اُس کے مرنے جی اُٹھنے سے
خُدا میں اِنسان لایا
خُدا اِنسان باہم مِلے
اَور بالکل یک جان ہُوئے
4
اَب اُوپر جا کے آسمان پہ
تَخت پہ بیٹھا ہُوا ہے
حاکمیت اَور خُدا وندی
اُس کو ہی بَس زیبا ہے
اَور اپنے رُوح کی بَارِش سے
زور اَپنا دِکھلایا ہے
تَخت پہ بیٹھا ہُوا ہے
حاکمیت اَور خُدا وندی
اُس کو ہی بَس زیبا ہے
اَور اپنے رُوح کی بَارِش سے
زور اَپنا دِکھلایا ہے
5
اُس کا نزُول رُوح کی بَارِش
ہُوئی کلیسیا پہ ہے وا
اِس کے باعث اُس کے رُوح میں
پَیتِسمَہ سب کو مِلا
یُوں پَاک رُوح کا یہ پَیتِسمَہ
قَائِم سَدا تک ہُوا
ہُوئی کلیسیا پہ ہے وا
اِس کے باعث اُس کے رُوح میں
پَیتِسمَہ سب کو مِلا
یُوں پَاک رُوح کا یہ پَیتِسمَہ
قَائِم سَدا تک ہُوا
6
ہیلیلُویاہ پُورا ہُوا
رہے گا قَائِم سَدا
ہیلیلُویاہ ہم شَامِل ہیں
شَامِل سب چھوٹا بڑا
تعریف ہَو اُس نے رُوح بھیجا
اَور کلیسیا کو پَیتِسمَہ
رہے گا قَائِم سَدا
ہیلیلُویاہ ہم شَامِل ہیں
شَامِل سب چھوٹا بڑا
تعریف ہَو اُس نے رُوح بھیجا
اَور کلیسیا کو پَیتِسمَہ