跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع یِسُوع پیَارے خُداوند

خُداوند کی تعریف اُس میں آسُودَگی

1
یِسُوع یِسُوع پیَارے خُداوند
معاف کرنا گر مَیں لُوں
مُقَدّس نام تیرا پیَار میں
ہزار بار دِن میں جیُوں
 
خُداوند یِسُوع ساتھ ٹھہرا
آرام تُجھ میں ہر صُورَت ہے
شَفیق تَبسُّم ہے اِنعام
مَیں کر تا پیَار تُجھے
2
مَیں کر تا پیَار نہ جانتا ہُوں
جذبات رو کُوں کیسے
بھڑ کتی آگ ہے میرا پیَار
اَندر میری جان کے
3
تُو میرا سب کُچھ ہے یِسُوع
عِزّت بھی دَولت بھی
خواہش دِلی طَاقَت میری
اَور اَبدی صِحَت بھی
4
اَے پیَار کی آگ میں دِل میں بھڑک
بھڑک خُوب دِن اَور رات
جب تک زمینی پیَار کی چاہ
جَل کر ہَو جائے زَاکھ
5
تِیر گی میں نُور دُکھ میں سَرُور
زمین پہ اِلٰہی حَیَات
تُو پیَار میرا دَولت میری
جو بے قِیَاس ہے تیری
6
تیرا پیَار ہے لا اِنتہا
تیرا کہاں مَقَام
پیَار تیرا بڑھتا جاتا ہے
کل سے بھی آج مُدَام

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。