跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

خُداوند تُو ہے اَلفا اَور ہے اَومیگا بھی

خُداوند کی تعریف اُس کی شَان

1
خُداوند تُو ہے اَلفا اَور ہے اَومیگا بھی
سب سے ہی اَوّل ہے تُو اَور سچ ہے آخر بھی
تُوہی ہے کُل اَبتدا ہے اِنتہاسب کی
تُجھ میں ہے شَامِل ہر شے مَخلُوق چھوٹی بڑی
2
خُداوند اَلفاہے تُوسب کُچھ ہے تُجھ ہی سے
تُوہی ہے کُل اَومیگا ختم سب کُچھ تُجھ پہ
سارے اَبجد خُدا کے تُجھ میں ہیں مُرکّب
چُونکہ تُو ہے کُل حروف ہیں تُجھ میں شَامِل سب
3
سَاری تخلیق سے پہلے مَولُود تُوہی تُو تھا
آخر ہے تُو تخلیق کا تُوہی ہے اِنتہا
سَاری تخلیق سے پہلے سب کاوجُود تُجھ سے
آخر ہے تُو تخلیق کاسب کی بقا تُجھ سے
4
چُونکہ تُو ہے اَبتدا مُقَدَّم تُو ہُوا
چُونکہ تُو ہے اِنتہاوارِث ہَو گا سب کا
اُنو کھا آغاز ہے تُوسب کُچھ تُجھ سے بنا
اَور واحِد اَنجام ہے تُو تُجھ پہ ختم ہَو گا
5
کِتنا تُجھے چاہتے ہیں سَرا سَر پِیار تیرا
تُو اَلفا اَور اَومیگا رُتبہ تیرا اَعلیٰ
اَبتدا تمجید تیری سب سے اَوّل ہے تُو
اِنتہاپَرستِش تیری سب سے ہے آخر تُو

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。