跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

کِتنا گہرا اَو بے پایاں ہے

خُداوند کی تعریف اُس کا پیَار

1
کِتنا گہرا اَو بے پایاں ہے
تیرا پیَار اے خُداوند
بے بیان ہے بے کراں ہے
گہرے ساگر سے گہرا
تُونے دُکھ اُٹھایا جان دی
میری رُوح میں آیسا
تَا مَیں تُجھ میں ایک ہَوجاوں
بَن جاوں تیرا اَپنا
2
بے بیاں تیرے عجائب
میری خَاطِر جو کِئے
سب سے افضل سب سے اعلیٰ
تُونے میرے دَام دیئے
میری خَاطِر پیَار میں تُونے
اَپنا سب کُچھ دے ڈالا
سچ جیون میں ہَو شَامِل
اَور مَعمُور ہَوں دَولت سے
3
تیرا پیَار خُداوند میرے
پَرتُو ذاتِ اَقدّس کا
پائی جیون کی مَعمُوری
تیری میری اِک رَضَا
فَضل اَپنا روز تُو مُجھ پہ
ہے برساتا کَثرت سے
فیض ہم پاتے ہیں ہمیشہ
تیری شیریں اُلفت سے
4
کوئی جُدا انہ کر پائے
تیرے پیَار سے تا حَیات
تیرے پیَار کی قُدرَت یارَبّ
بخشتی ہے مُجھ کو ثبات
دونوں ہر دَم ساتھ رہیں گے
تُو میرا ہے مَیں تیرا
تیری زِندہ گَواہی ہُوں مَیں
تیرا رہُوں میں سَدا

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。