跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

ہم آئے یرو شلیم

کلیسیا خُداوند کی بحالی

1
ہم آئے یرو شلیم
بابل سے گُزر کے ہم
ایک ہَو جائیں تاباہم
تاخُدا کو ہَو جَلال
نہ مانتے عقیدوں کو
چھوڑتے ہیں نظریوں کو
جوڑتے ہیں رُوح و جان کو
مقامی کلیسیاؤں میں
 
ہَیلیلُویاہ، ہَیلیلُویاہ
اَب ہم میں ہے یک دِلی
ہَو تَعمیر عِمارَت کی
ہَیلیلُویاہ، ہَیلیلُویاہ
رہتے ہیں اَب مقامی کلیسیاؤں میں
2
قَائم ہے یہ بحالی
کاہِن بھی ہیں حَقیقی
مسیح میں جِن کی زِندگی
تاخُدا کو ہَو جَلال
مسیح کے ساتھ شرابور
مسیح ہے اِنعام بَھر پُور
تَعمیر کے کام پہ مَعمُور
مقامی کلیسیاؤں میں
3
دیکھیں گے ہم باد شاہی
الٰہی اِختیار کے ساتھ
ہَو گی رَضا باہمی
تاخُدا کو ہَو جَلال
دیتے اَپنا آپ رُوح کو
کلیسیا کا فائدہ ہَو
چھوڑ دیں باقی چیزوں کو
مقامی کلیسیاؤں میں
4
ہَوں ذِبح پہ حاضر ہم
سب کُچھ رکھیں ہم اُس پر
قُربانی کریں نذر
تاخُدا کو ہَو جَلال
نہ کوئی تنازعہ ہَو
کلیسیا خَاطِر کامِل ہَو
چھوڑیں باقی چیزوں کو
مقامی کلیسیاؤں میں
5
رکھی گئی نیو کمال
کیسا چھایا ہے جَلال
ہیں خُوشی سے سب نِہال
تاخُدا کو ہَو جَلال
زور سے ہم ماریں نعرے
لوگوں تک پُہنچیں سارے
دُشمن برباد ہمارے
مقامی کلیسیاؤں میں

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。