1
پِیار کا خُدا اَچُوپان میرا
وہ ہے فَضل اَور فَراہمی
مَیں اُس کا ہُوں وہ ہے میرا
مُجھ کو نہیں کوئی کمی
وہ ہے فَضل اَور فَراہمی
مَیں اُس کا ہُوں وہ ہے میرا
مُجھ کو نہیں کوئی کمی
2
بِٹھاتا سبز چرا گاہ میں
لے جاتا ہے وہ چَشموں پر
تَسلّی ہے وہ بے پَناَہ
ہَوتی خُوش رَفاقت اُد ھر
لے جاتا ہے وہ چَشموں پر
تَسلّی ہے وہ بے پَناَہ
ہَوتی خُوش رَفاقت اُد ھر
3
بھٹک جاؤں تُو لا تا گھر
میری جان کو بَحال کرتا
گر جاوں تُو رَاہ دِکھلا تا
نام کی خاطِر ساتھ لے چَلتا
میری جان کو بَحال کرتا
گر جاوں تُو رَاہ دِکھلا تا
نام کی خاطِر ساتھ لے چَلتا
4
ہے کِیا خُوب ساتھ تیرے چَلنا
کِسی بَلا سے نہ ڈَرنا
تیرے عَصا سے تَسلّی
ہے تُو ہی بَس فَخر میرا
کِسی بَلا سے نہ ڈَرنا
تیرے عَصا سے تَسلّی
ہے تُو ہی بَس فَخر میرا
5
سامنے بِچھاتا دستر خوان
دُشمنوں کے رُوبُرو تُو
لبریز رہتا پِیالہ میرا
میرے سَر پَہ تیل مِلتا تُو
دُشمنوں کے رُوبُرو تُو
لبریز رہتا پِیالہ میرا
میرے سَر پَہ تیل مِلتا تُو
6
رَحمت تیری اَور بھلائی
سَدا رہیں گی ساتھ میرے
اَور تیرے گھر میں خُوشی سے
سَدا رہُوں گا ساتھ تیرے
سَدا رہیں گی ساتھ میرے
اَور تیرے گھر میں خُوشی سے
سَدا رہُوں گا ساتھ تیرے