跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

سُن آسمانی فوج شریف

خُداوند کی تعریف اُس کا تجَسّم

1
سُن آسمانی فوج شریف
گاتی ہے شاہ کی تعریف
صُلح اَب زمین پر ہَو
خُوشی گُناہ گاروں کو
اَے سب قَوموں خُوشی سے
نارو نعرے فتح کے
ساری دُنیا کا معبُود
بَیت لحم میں ہے مَولُود
ساری دُنیا کا معبُود
بَیت لحم میں ہے مَولُود
2
ہَے آسمان پہ سَربُلند
اَزلی یِسُوع خُداوند
دیکھو ہُوا پیدا وہ
مریم کا ہے فرزند جو
اِنسان کے روپ میں آیا
مُبَارَک اَبنِ خُدا
اِنسان ساتھ سَدَا رہے
یِسُوع عِمَانُوایل کے
اِنسان ساتھ سَدَا رہے
یِسُوع عِمَانُوایل کے
3
بَے بَے اَمن کے شَہزادے
بَے آفتَاب صداقت کے
دیتا ہے نُور اَور زِندگی
قُدرَت اُس میں شِفَا کی
جَلَال میں آیا ذِیشان
تاہلاک نہ ہَو اِنسان
جی اُٹھیں پھِر سے بیٹے
اَور نئَی پیدائِش دے
جی اُٹھیں پھِر سے بیٹے
اَور نئَی پیدائِش دے
4
قَوموں کی اُمِّید آجا
تُو ہمیں مَسکن بنا
تُو ہمارے اَندر سے
تا شَیطان کا سَر کُچلے
آدَم کی صُورَت مِٹا
شبیہ تُو اَپنی لگا
پچھلے آدَم اُوپر سے
پیَار اَپنا بحال کر دے
پچھلے آدَم اُوپر سے
پیَار اَپنا بحال کر دے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。