跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

حِصّہ خُدا اَور میرا پِیار

خُدا کا تَجرِبَہ بطور اَبدی حِصّہ

1
حِصّہ خُدا اَور میرا پِیار
ہے تا اَبد سارا
اَرض و سَما پہ نہ کوئی
تیرے سِوا میرا
بے مایہ ہیں آسمان سبھی
خالی ہے یہ زمین
حَاصِل خُوشی کا تُو خُدا
تُجھ سا کوئی نہیں
2
سب تیرے ہیں یہ زر یہ دوست
شِفا میری پَناہ
شُکر کرتا تیرے نام کا
نہیں ہیں یہ خُدا
کھلونا دَولت کی چمک
تُو ارفع وَاعلیٰ
مُجھ کو یہ دوست اَور یہ پَناہ
بے مایہ ہے شِفا
3
ساری زمین بھی ہَو میری
تارے بھی ہَوں میرے
تیرے فَضل اَور تیرے بِن
بُرے نصیب میرے
دُنیا کا دامن ہَو وسیع
خزانے سے بَھرا
طالِب ہُوں تیرے فَضل کا
چاہُوں نہ اَور خُدا

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。