1
مسیح ہے سب میں ایک ہی حقیقی
اُلُوہِیت اِنسان اَور ہر شے کی
خُدا نہِیں مِل پاتا اُس کے بِن
اُس کے بِن اِنسان اَور ہر شے جھوٹی
اُلُوہِیت اِنسان اَور ہر شے کی
خُدا نہِیں مِل پاتا اُس کے بِن
اُس کے بِن اِنسان اَور ہر شے جھوٹی
2
قدیم نِشَان اَور سب عَلَامتیں
چِیزیں ضَرورت کی بڑی چھوٹی
سب ہیں سَائے خُدا کے مسیح کے
ظَاہِر کرتے وہ سب اَور سب مِیں بھی
چِیزیں ضَرورت کی بڑی چھوٹی
سب ہیں سَائے خُدا کے مسیح کے
ظَاہِر کرتے وہ سب اَور سب مِیں بھی
3
سب کُچھ جو ہے باطِل ہی باطِل ہے
سَچے مسیح سے سب کی مَعمُوری
ہر چیز ہَماری اِملاک شادمانی
مسیح کے بِن وگرنہ ہم خالی
سَچے مسیح سے سب کی مَعمُوری
ہر چیز ہَماری اِملاک شادمانی
مسیح کے بِن وگرنہ ہم خالی
4
مسیح حقیقی خُدا اَوند
حقیقی زِندگی اَور حقیقی نُور
حقیقی خُوراک حقیقی پانی
حقیقی لِباس اَور حقیقی زور
حقیقی زِندگی اَور حقیقی نُور
حقیقی خُوراک حقیقی پانی
حقیقی لِباس اَور حقیقی زور
5
مسیح ایک اَور حقیقت ہماری
عقائد کی اِلٰہی تعلیم کی
اُس کے بغیر کَلام کا سارا عِلم
فقَط اِک حرف ہے اَور ہے باطِل بھی
عقائد کی اِلٰہی تعلیم کی
اُس کے بغیر کَلام کا سارا عِلم
فقَط اِک حرف ہے اَور ہے باطِل بھی
6
مسیح حقیقت زَماں مکاں کی
مسیح حقیقت ہر اِک مَنزِل کی
مسیح ہے سب میں ایک ہی حقیقت
اَبدیت کی اَور ہر اِک مَنزِل کی
مسیح حقیقت ہر اِک مَنزِل کی
مسیح ہے سب میں ایک ہی حقیقت
اَبدیت کی اَور ہر اِک مَنزِل کی