跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

زمینی عیش کی بات نہ کر

مَخصُوصِیت خُداوند کا ہَونا

1
زمینی عیش کی بات نہ کر
نہ آزمائش نَفع کی
مُجھ کو نہ سبز باغ دِکھاؤ
اَور نہ پریشان کرو
بُت گُناہ کے چھوڑے مَیں نے
اب مَیں اَپنا نہ رہا
دِل دے دِیا ہے یِسُوع کو
مَیں فقط اَب ہُوں اُس کا
 
مَیں نہیں اَپنا
مَیں نہیں اَپنا
بَس مَیں ہُوں یِسُوع کا
مَیں نہیں ہُوں اَپنا
2
ہم پاتے ہیں آرام اُس میں
ہم ہیں فقط یِسُوع کے
پاتے کُل معمُوری اُس کی
کُچھ نہ ہَو جب پاس اپنے
یِسُوع مُجھے تُو اَپنا لے
بالکل اَپنا بنا لے
بَن جاؤں مَیں حِصّہ تیرا
کَہوں اَپنا خُوشی سے
3
ماندہ جان ہِلکان نہ ہَو تُو
دِل سے اُس کی تُو ہَو جا
یِسُوع کو دے دے تُو خُود کو
فقط اُسی کی بَن جا
سب کُچھ دے کے تُجھے پایا
چاہتا اَیسا ہی تُجھ سے
جو کُچھ ہے وہ سب کُچھ دیتا
پِیار اَپنا کر نام اُس کے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。