跳到內容
hymnal.net
hymnal.net
我的詩歌列表

فِلَدِلفیہ پِیَار کی کلیسیا

کلیسیا فِلَدِلفیہ

1
فِلَدِلفیہ پِیَار کی کلیسیا
جَلالی کَلام تُجھے سے
یہ فرمان قُدُّوس بر حق کا
آتا عَالم بالا سے
رکھتا جو کُنجی داؤد کی
کھولتا در بادشاہی کا
بند کیا کوئی نہ کھولتا
وہ کہتا تمَام ہُوا
2
ہَیلیلویاہ فِلَدِلفیہ
تیرے کام سے خُوش خُدا
تُجھ میں گرچہ زور تھوڑا سا
کَلام کا پابند رہا
منکِر نہ ہُو اپاک نام سے
بلکہ ہے اِقرار کیا
“در کھولتا ہُوں تیرے آگے
اَندر تُو ہی جائے گا”
3
تُو نے پِیَارے فِلَدِلفیہ
کَلام ہے صبر کا مانا
بچاوں گا آزمائش سے
آئے گی جو دُنیا پہ
جانیں گے تُو میرا پِیَارا
جُھکیں گے تیرے آگے
تھامے رَہ، میں جلد آتا ہُوں
کوئی تَاج کو چھین نہ لے
4
ہَیلیلویاہ غَالِب لوگو
خُدا کے مَقَدِس میں جو
اُن کو سُتُون بناؤں گا
نکلیں گے نہ باہر وہ
خُدا اکا نام ہَو گا اُن پہ
اَور نیا نام بھی ہَو گا
پَیوستہ ثَالُوٹ خُدا میں
وہ ہیں شہر خُدا اکا
5
نیا یروشلیم اُترا
آسمان سے، ہَیلیلویاہ
پھاٹک موتی یَشب دیواریں
قیمتی جوہر میں جڑا
فِلَدِلفیہ فِلَدِلفیہ
اُس کی پیاری دُلہن ہے
رُوح پاک سُننے والوں سے
کلیسیا میں مُخاطِب ہے

Delete Comment

要刪除此留言嗎?此動作無法復原。