1
تیرا اِجمال یِسُوع دِل کو بھاتا
سارا دِل تیرے آگے کھولتا
سارے مذہبی کاموں کو چھوڑ کے
تیرے ساتھ ہی رہنا مَیں چاہتا
میری نظریں ہیں تیرے جَلال پر
میرے دِل کو نُور سے تُو بَھر دے
تُجھ میں ہُوں تُو میری تقدیس کر
اَپنا رُوح میری رُوح میں ڈال دے
سارا دِل تیرے آگے کھولتا
سارے مذہبی کاموں کو چھوڑ کے
تیرے ساتھ ہی رہنا مَیں چاہتا
میری نظریں ہیں تیرے جَلال پر
میرے دِل کو نُور سے تُو بَھر دے
تُجھ میں ہُوں تُو میری تقدیس کر
اَپنا رُوح میری رُوح میں ڈال دے
2
رَوشن ذات۔۔ آسمان کیتنا شَفّاف ہے
اِبنِ آدم پر تَخت دیکھتا ہُوں
ہستی پاک۔۔شُعلوں میں بَھسم کر دے
جب تک تیرے ساتھ میں نہ چمکوں
پہلی بار تیرا اِجلال جو دیکھا
میں شرمندہ ہُوں اَپنی شان سے
تیرے شیریں نام کا مزہ لے کر
دِل لبریز ہے پِیار ستائش سے
اِبنِ آدم پر تَخت دیکھتا ہُوں
ہستی پاک۔۔شُعلوں میں بَھسم کر دے
جب تک تیرے ساتھ میں نہ چمکوں
پہلی بار تیرا اِجلال جو دیکھا
میں شرمندہ ہُوں اَپنی شان سے
تیرے شیریں نام کا مزہ لے کر
دِل لبریز ہے پِیار ستائش سے
3
قیمتی خُدا وَند اَپنا قیمتی عِطر دان
خُوشی سے تیرے پِیار میں توڑ تا
تیرے سر پہ ڈالتا پِیار سے آقا
اَپنی بہترین پو نجی لاتا
تیری خاطر سب کُچھ ضائع کیا
تیرے پِیار میں مِلا اِطمینان
پھوٹا پِیار کا چَشمہ میرے دِل سے
قیمتی تیل کرُوں تُجھ پہ قُربان
خُوشی سے تیرے پِیار میں توڑ تا
تیرے سر پہ ڈالتا پِیار سے آقا
اَپنی بہترین پو نجی لاتا
تیری خاطر سب کُچھ ضائع کیا
تیرے پِیار میں مِلا اِطمینان
پھوٹا پِیار کا چَشمہ میرے دِل سے
قیمتی تیل کرُوں تُجھ پہ قُربان
4
اَے محجوب بلسانی کوہ پر آتو
تڑپوں دیکھنے کو مَیں روبرو
پانی پی میرے دِل کے چَشمے سے
پاؤں چین باہوں میں لے تو
مَیں اکیلا عاشق نہیں تیرا
تیری دُلہن مقدّسین بھی
جلدی آکہ پِیار ہے اِنتظار میں
خُداوند یِسُوع ہَو تسکین تیری
تڑپوں دیکھنے کو مَیں روبرو
پانی پی میرے دِل کے چَشمے سے
پاؤں چین باہوں میں لے تو
مَیں اکیلا عاشق نہیں تیرا
تیری دُلہن مقدّسین بھی
جلدی آکہ پِیار ہے اِنتظار میں
خُداوند یِسُوع ہَو تسکین تیری