跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

اِفرَاط حَیات کی ہَے بَس کام

خِدمَت زِندگی کی اِفرَاط

1
اِفرَاط حَیات کی ہَے بَس کام
کام ہی اَپنا ہَے شِعَار
اَپنا ہَر اِیک تَجرِبَہ ہے
اپنے پیغام کا اِظھار
زِندگی کام جب ایک ہَو جائیں
ہَو جاتا پُر تاثیر کام
زِندگی پَیغَام ایک ہَو جائیں
کَرتا ہَے تَسخِیر کَلام
2
سَدا کام ہَو زِندگی کا پَھل
ہَو مَولُود رُوح پاک سے
یِسُوع درخت اُس کی شاخیں
بارور بَھر پُور زِندگی سے
کام لیتا ہم سے ہمیشہ
خُود وہ مظہر زِندگی کا
ساری دَولت ہی مسیح کی
لوگوں پِہ اِظھار اُس کا
3
انساں نہ مُحَرِّک اُس کا
مُتحَرِّک یہ قُدرَت سے
ظَاہِری کام نہیں یکسر
کام ہیں سارے بَاطِن کے
کام ہو تا نہ یہ ہمت سے
ہَو تا زِندگی پانے سے
ہَے کامیابی نہ کوشش سے
ہَے یہ اُس کے اِظھار سے
4
اَپنا مَقصَد اَور مَنصُوبے
چھوڑیں ہم اِن کو بالکل
ہَو اُس کا ہم سے مَنصُوبَہ
مَقصَد ہَدَف مکمل
ہم جو بھی ہیں پاس جو بھی ہے
کریں مَوت کے حَوالے
رہے ہم میں زِندہ مسیح
دَولت اَور شَان شَوکت سے

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。