跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

کیا ہی بخشش کیا ہی رُتبَہ

کلیسیا اُس کی عمارت

1
کیا ہی بخشش کیا ہی رُتبَہ
شَاہی کاہن کا فرقَہ
اُس جَلَالی پاک مَقَام کو
ہر گز میں نہ چھوڑوں گا
 
بدن کی جو یہ عِمارت
منحصر کہانت پر
رُوح میں کرُوں گا دُعائیں
ہَوگی مَنصَب پر نظر
2
رہے قَائم یہ بُلاہٹ
رہے میرا تُو مُختار
اَپنا فرض نِبھاؤں گا مَیں
کلیسیا ہَوگی اُستَوار
3
اَب یہ کلیسیا ہے کہانت
ہَو تشکِیل کہانت کی
کاہن باہم جب ہَو جائیں
ہَو تعمیر عِمارت کی
4
پس اَب کلیسیا کی یہ پستی
رسوائی کہانت کی
کرتی رُوح کی یہ کمزوری
بالاتر تبلیغ کو ہی
5
ہے کہیں پیغام مقدّم
کہیں زور مُنادَی پر
کاہنانہ دُعا پر نہ
رُوح کے کاموں پر نظر
6
مُجھے تھام کہ ہَو توازن
تعلیم اَور دُعامیں بھی
بَنُوں ہادی مَیں دُعامیں
کلمہ کی تبلیغ میں بھی
7
اُس دُعائیہ خِدمَت سے
رُوحیں باہم مِلیں گی
دُعا اَور تبلیِغ کے زورسے
تعمیر ہَواُس کلیسیا کی

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。