跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

خاموش رہُوں گامَیں تیرے آگے

دُعا مَطلَب

1
خاموش رہُوں گامَیں تیرے آگے
آوَں گا تیرے پاس سَچّے دِل سے
کروں نہ دُعائیں مَرضی سے اَپنی
میری دُعا تیری دُعا بنے
2
میری دُعا کو سُنتا آسمان سے
لیکِن میری رُوح میں مَسکن تیرا
مانگتا ہُوں گَویا مَیں دُعا تُجھ سے
لیکِن مُجھ میں ہے تُو دُعا کَرتا
3
ہَوتا بوجھ میرا اِظہار بَیاں سے
رُوح میری تیرے رُوح ساتھ کراہتی
مِنّت نہ کرتا پھر مَیں زُبان سے
بَلکہ وہ تیری زُبان سے ہَوتی
4
اَپنے سانسوں میں دَم تیرا لیتا
زِندگی کا چشمَہ تُو نوش میں کرتا
تیرے ساتھ گہری رَفاقت میری
کہ تُو کرے مُجھ سے اِظہار اَپنا
5
رِفَاقَت میں رَوشن ہے نُور تیرا
تیرا قِیمتی خُون کر تا پاک مُجھے
بَسے نہ فَقَط مُجھ میں نُور تیرا
بَلکہ تیرا ہَو اِظہار بھی مُجھ سے
6
کرتا ہے ہر طَور مَسح تیل تیرا
جاری اَندر مَسح کا سِلسِلہ
ہر روز مَیں گھٹتا اَور تُو ہے بڑھتا
مُجھ سے ہَوتا کامِل اِظہار تیرا
7
خُود کو مَیں کھولتا تُو اَندر بہے
اَور سب کے لِئے باہر تُو بہے
اَیسا اِک دَریا اَندر رَفَاقت
میری اِس زِندگی سے تُو ظاہِر ہے

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。