跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

مُجھ کو مِلا وہ بیش بہا

مسیح کا تَجرِبَہ مُجمُوعہ کُل

1
مُجھ کو مِلا وہ بیش بہا
گیت گاتا خُوشی سے
مسیح کے گیت مَیں گاوَں گا
مسیح ہے پاس میرے
2
برّہ مسیح خُدا کا ہے
کَامل نَجَات دیتا
وہ ہے آفتاب صَداقت کا
پروں میں ہے شِفَا
3
مسیح حَیات کا ہے شجر
کَثرَت سے میٹھا پَھل
کرتا وہ سیر اَور آسُودہ
کھاتا اُسے ہر پَل
4
مسیح ہے میری ٹھوس چٹان
آب حَیات رواں
وہ میرے دِل کا سَر چَشمہ
بجھتی ہے پیاس یہاں
5
مسیح حَیات ہے نُور ہے رَاہ
تَسکین میری صحت
چین اَور آرام خُوشی اُمِید
جَلَال میری دَولت
6
مسیح حِکمت میری طَاقَت
ہے فخر رَاستبازی
یقیناً فتح رِہائی
پاکیزگی سَچّائی
7
مسیح مُنَجّی اَور چرَوَان
آسمانی ثالِث خُوب
ہے باپ خُدا مُنشیر میرا
ہے دوست بھائِی محبُوب
8
مسیح اُستاد ہے رَہنُما
کپتان اَور نگہبان
وہ دُلہا آقا اَور مُختار
مَیں ہُوں اُس کا مکان
9
مسیح نبی کاہن بادشاہ
مَعمُور بصیرت سے
مِلاتا ہے خُدا سے وہ
رَاج کرتا قُدرَت سے
10
مسیح اِیمان کا بانی ہے
کَامِل بناتا ہے
شَافِع میرا ضَامِن میرا
گواہ وہ سَچّا ہے
11
مسیح میرا اَزلی مکان
کَافی زمیں مُدام
ہے قلعہ بُرج اور پناہ گاہ
اَبدی میرا مقام
12
مسیح ہے سبت چاند نیا
سحر ہے دِن میرا
وہ اَبدیت اَور دَور میرا
جس کو نہیں فنا
13
یقِین میرا خُواہِش میری
اِنعام اَور مَعمُوری
تَسلّی میری اَور خُوشی
یہوواہ ہے میری
14
مسیح شَامِل کُل میرا
نام اُس کا کُوں کیا کیا؟
وہ آلفا ہے اَور اومیگا
مُختار کُل اَور آقا
15
آیسا خزانہ میرے پاس
دِل گاتا خُوشی سے
گاتا رَہُوں مَیں گیت سدَا
مسیح ہے پاس میرے

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。