跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

تیرا ہُوں خُدا ہے سُنی آواز

آرزُو خُدا کی قُربَت میں چَلنا

1
تیرا ہُوں خُدا ہے سُنی آواز
کہتی ہے جو تیرا پیار
ہے آرزُو بڑھُوں تیری باہَوں میں
اَور رہُوں تیرے دوار
 
اپنے پاس پاس کھینچ مجھے سدا
صولی پاس جہاں جاں دی
اپنے پاس رکھ پاس رکھ پیارے خداوند
دھارا خُون کا جو قیمتی
2
اَپنی خِدمَت پر کر مُجھے مَخصُوص
قُوت سے پَاک فَضل کی
تُو اُمّیِد کَامِل ہَو میری جان کی
تُجھ میں ہَو میری مرضی
3
بس اِک پَل کی ہو وہ خوشی سچّی
گزرے تخت پہ تیرے ساتھ
جھکا سَر میرا، اَور ساتھ ہُوں خُدا
ہم کَلام ہُوں دوست کے ساتھ
4
پیار کی گہرائی کو تا جان سکوں
رُوبرُو تجھے دیکھُوں
خوشی کی بُلندی کو مَیں چھو پاوں
تیرے ساتھ آرام پاوں

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。