跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع رَبّ کا تُو قیمتی

خُداوند کی تعریف اُس کی شیرینی

1
یِسُوع رَبّ کا تُو قیمتی
یکتَا اَور شَاد مانی
مَمسُوح خُوشی کے تیل سے
رَبّ کی دِل پسندی
 
پِیَار سے دِل میں رکھتے ہم
تیرا کامل جمال
تیری شیرینی خُوشبُو
خُوبصورتی بَاکمال
2
تُو سَر اپا خُوشنما
حسیں سے حسیں تر
لبریز ہے فَضل ہے تُو
دِل پیَار کے مُشتہر
3
مجُوسی لائے تحفے
سجدَہ کیا تجھے
تدفین بھی مُعتبر تھی
مَوت سے بھی پیَار کرتے
4
سَر تیرا ہُوا مسح
ہے تُو کِتنا پیَارا
اَور پیر بھی ہُوے مسح
مجذُوب ہے سَر تا پا
5
مَوت شیریں مُر کی مانند
رُوح بَاعِث تسکیں کا
جی اُٹھنے کی خُوشبُو سے
خُدا ہے آسُودَہ
6
جناسا جمال تیرا
خُوبصورتی ہے بَھرپُور
پَھلدار شجر سیب کاجوں
حَلاوت سے معمُور
7
افضل شیرینی پیَار کی
نام مانند عِطر تیرا
تُو ہے ضیَافت پیَار بَھری
مَسرُور کُن ذائقہ
8
جب کرتے تُجھ پر دھیان
تیرا اجمال ڈُھونڈتے
شیرینی پاتے بَھرپُور
تُجھ میں آرام پاتے

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。