跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

جب نُوح کشتی بناتا تھا جَورَبّ کا تھا فرمان

کلیسیا نُوح کی کشتی کی طرح

1
جب نُوح کشتی بناتا تھا جَورَبّ کا تھا فرمان بہتیرے دیکھتے تھے پر نہ تھا باتوں پہ دھیان
سُنتا تھا نُوح رَبّ کی آواز اَور مانتا اُس کی بات کشتی بناتا رہتا بِلاناغہ دِن اَور رات
 
اَب یِسُوع کی گواہی دیکھتے ہم کلیسیا میں
ہے گواہی کی کشتی بنتی ہر علاقہ میں
2
اِس دَور کی نَسلیں تھیں بہت ہی سَر کَش اَور بد کار زمین پہ بڑھتی جاتی تھی شَرارت بے شُمار
رویا میں نُوح تھا اَور کِسی کی پَرواہ نہ تھی ہر قیمت پہ گواہی کی کشتی بنتی رہی
3
خُدا کو ماننے کا بہتیرے دعویٰ کرتے تھے عجیب طرح کی قُربانی اَور پُوجا کرتے تھے
خُدا کی خواہِش کی ہَنسی مذاق اُڑاتے شَیطان کے تابِع تھے زمانے کے سنگ جاتے تھے
4
کشتی مُکمل ہَو گئی آٹھ لوگ ہُوئے سوار دروازہ رَبّ نے بند کیا ہُوئی بارِش مُوسلادھار
نُوح تھا مَحفُوظ اُس کو بارِش کی پَرواہ نہ تھی زمین سَیلاب کی زَد میں تھی کشتی سطح پر تھی
5
اَپنے زمانے میں کشتی رَبّ کی گواہی تھی مِلا خُدا کو اِنسان جس میں اُس کی رَوشنی تھی
خُدا کی رَضا تھی کوئی تَو اُس کا مَظہر ہَو اَور اَب ہے کرتی ظاہِر اُس کو کلیسیا مقامی
6
اَیسا نہ ہَو کردے زمانہ رَبّ کے دِل سے دُور ہَویِسُوع کی گواہی کو دِل جوشیلا ضرُور
کشتی مقامی کلیسیا ہے رَبّ کی سچی گواہ دِل نیا دیتا اَور زمانے کی نہیں پَرواہ

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。