跳到内容
hymnal.net
hymnal.net
我的诗歌列表

یِسُوع میرا اعلیٰ محبُوب

مسیح کا تَجرِبَہ۔۔۔۔اُس سے پِیار

Urdu351ur
1
یِسُوع میرا اعلیٰ محبُوب
تُو ہی ہے مُجھے دِل مرغُوب
تُجھ سا زمین پہ نہ ہی آسمان میں
نہ ہی ہم سَر ہے جمال میں
سُنی تیری پہلی آواز
رس گھولتا ہُوا اُدھر ساز
بے کیف ہیں مَقصَد اَور مُحبّت سب
بے سُود ہے سارا غُرُور اَب
 
سارے جہان میں کون تیرا ثانی
شیریں اَور شَفَاف اِتنا ہی قیِمتی
تُو ہی جیت سکتا بَس یہ دِل میرا
یِسُوع میں تُجھ سے پِیار کرتا
اَب نہ مَیں زِندہ ہُوں نہ خُود ستا
نہ ہی مَیں اَب خُود پرست ہُوں رہا
دِل میں بَسا ہے میرے تُو ہی تُو
میرا اعلیٰ محبُوب ہے تُو
2
یِسُوع میرا اعلیٰ محبُوب میرا
میرے دِل سے پَتھر ہٹا
خُوشی سے بَنُوں میں غُلام تیرا
اِیک دِل اِیک مرضی ساتھ تیرا
گرچہ ہَوتا نہ دِل مَغلُوب
رَاہیں تیری پھر بھی مَرغُوب
چاہُوں فقط تیرے دِل کی مرضی
پِیار تیرا ہے میری تَسلّی
3
یِسُوع میرا اعلیٰ محبُوب
تیری جُدائی نہ مطلُوب
اوجھل نہ کَر نا تُو اَپنا جمال
تُجھ سے پَیوستہ مَیں ہر حال
دیتا سب کُچھ اَپنا تُجھے
مَعمُور ہے دِل تیرے پِیار سے
قیِمتی خُداوند حِصّہ ہے اَبدی
مُجھ کو تَو ہے خَواہِش تیری

Delete Comment

要删除此留言吗?此动作无法复原。