1
خُدا نے ہمیں بُلایا
اپنے ہی نِظام کی خاطِر
مقصد یہ میری زِندگی کا
میرے چَلن کا مَحور
خُدا ثَالوُث اِنسان بنا
تا کہ اِنسان بنے خُدا
مصلُوب ہُوا پِھر جی اُٹھا
وہ رُوح بنا ہم میں بسا
اپنے ہی نِظام کی خاطِر
مقصد یہ میری زِندگی کا
میرے چَلن کا مَحور
خُدا ثَالوُث اِنسان بنا
تا کہ اِنسان بنے خُدا
مصلُوب ہُوا پِھر جی اُٹھا
وہ رُوح بنا ہم میں بسا
خُدا کے اَزلی نِظام کی رویا
تُو میرے دِل کا ہَو راہ نما
رَوشن کر میری رُوح کو جَلا آگ لگا
ہَو مسیح سا جَلالی چِہرہ
جیون میں بادشاہ
لا یروشلیم، ہیلیلُویاہ
تُو میرے دِل کا ہَو راہ نما
رَوشن کر میری رُوح کو جَلا آگ لگا
ہَو مسیح سا جَلالی چِہرہ
جیون میں بادشاہ
لا یروشلیم، ہیلیلُویاہ